Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی : پاکستانی طلبہ نے جعلی ادویات پکڑنے والی ایپ تیار کرلی


کراچی: بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی : پاکستانی طلبہ نے جعلی ادویات پکڑنے والی ایپ تیار کرلی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہونہار طالب علموں نے جعلی یا زائد المعیاد ادویات کی شناخت کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی۔
اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور یہ بالکل اُسی طرح استعمال کی جاتی ہے جیسے موبائل کا کیمرہ ہوتا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اقصیٰ اختر نے بتایا کہ اُن کی ایپ ادویات کے ڈبوں پر بنے والے بار کوڈ کو اسکین کرنے کے بعد دوا کے جعلی ، اصلی یا زائد المعیاد ہونے کا بتاسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں دوا ساز کمپنیاں بار یا کیو آر کوڈ استعمال نہیں کرتیں، صرف 10 فیصد ادویات کے ڈبوں پر کیو آر کوڈ موجود ہیں جن کو اسکین کر کے شناخت ہوسکتی ہے۔ایپ میں کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے بعد تین طرح کے پیغامات آئیں گے۔اگر دوا اصلی ہوگی تو ویری فائیڈ لکھا آئے گا۔ اسی طرح اگر دو ا جعلی ہوگی تو اس پر غیر مصدقہ لکھا آجائے گا۔اور تیسری صورت یہ ہے کہ دوا ویری فائیڈ مگر ایکسپائرڈ ہوگی تو اس کا بھی پیغام آجائے گا۔
نوجوان طلبہ نے بتایا کہ وہ دوا ساز کمپنیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں گے جہاں تمام ادویات کا ڈیٹا موجود ہو اور پھر اسے ایپ سے جوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے یہ ایپ ابھی آزمائشی طور پر متعارف کرائی مستقبل میں اس کام کو بڑھائیں گے تاکہ عوام کو جعلی ادویات سے بچا سکیں۔

Post a Comment

0 Comments