Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے، وزیراعظم کا سخت ردعمل


اسلام آباد:مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے، وزیراعظم کا سخت ردعمل ،اطلاعات کےمطابق پاکستان وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کب تک انتہا پسند مودی کے فاشسٹ اقدامات پر خاموش رہے گی، مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی اخبار کے آرٹیکل کا حوالہ بھی دیا۔
انتہاء پسند سفاک مودی سرکار ریاستی دہشت گردی پر اتری ہوئی ہے اور دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ اقوام عالم آخر کب تک چپ سادھے مودی سرکار کی بربریت کا نظارہ کرتی رہیں گی؟واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اب تک پولیس سے جھڑپوں میں 33 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گر گیا لیکن شاہین باغ کی ہزاروں خواتین مسلسل 17ویں رات متنازع شہریت قانون کے خلاف چھوٹے بچوں کو لے کر باہر نکلیں اور دھرنا جاری رکھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی ضلع بجنور کے علاقے نہٹور میں مودی سرکار کے شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 مسلم نوجوان محمد سلیمان اور محمد انس جاں بحق ہوگئے تھے۔مقتول سلیمان کے والد زاہد کا کہنا تھا کہ جب ہم اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اسی مٹی میں دفن نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments