Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حریم شاہ پہنچ گئی "محفوظ "مقام پر، مفتی عبدالقوی نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا حریم بارے اہم انکشاف

حریم شاہ پہنچ گئی "محفوظ "مقام پر، مفتی عبدالقوی نے حریم سے ملاقات بارے کیا باغی ٹی وی سے گفتگو میں اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر مفتی عبدالقوی کے ہمراہ تصویر وائرل ہو چکی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ حریم شاہ اب صحیح اور محفوظ مقام پر پہنچ چکی ہیں،
تحریک انصاف کے رہنما مفتی عبدالقوی نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس جب بھی خواتین آتی ہیں وہ تصاویر بناتی ہیں میں حریم شاہ کو نہیں جانتا تھا میں جب عرب امارات سے واپس آیا ہوں تو سپر مارکیٹ میں کچھ دوست کھانے کے لئے جانے لگے تو خواتین کی ایک ٹولی آئی اور انہوں نے کہا کہ ہم نے تصاویر بنانی ہیں.
مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ 7 دسمبر کو عرب امارات سے واپس آیا ہوں، 25 نومبر کو گیا تھا ، اور یہ تصویر جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے یہ اسلام آباد کی ہے کچھ دوستوں نے کھانا رکھا تھا سپر مارکیٹ کے ایک ریسٹوینٹ میں اوپر کی منزل میں کھانا تھا، جب میں گاڑی سے اترا تو پانچ سے چھ خواتین نے ایک ایک کر کے سیلفی بنائی،
مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ تصویر میں حریم شاہ مجھ سے الگ کھڑی ہیں، اور تصویر میں جو ستون ہے اسکی وجہ سے میں نے مقام پہچانا کہ یہ سپر مارکیٹ کی تصویر ہے.
باغی ٹی وی نے جب سوال کیا کہ کیا آپ کی صرف تصویر ہے یا کوئی ویڈیو بھی حریم شاہ کے ساتھ آنے والی ہے کے جواب میں مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میرا خیال یہ ہے کہ صرف تصویر ہے ،ایسی کوئی ویڈیو نہیں ہو گی جو وہ سامنے لا سکیں ممکن ہے کوئی ایک آدھ منٹ کی ان خواتین نے ویڈیو بنا لی ہو اس میں اگر کوئی بات ہوئی تو یہی ہو گی کہ میں انہیں بتا رہا ہوں گا کہ میں رات عرب امارات سے واپس پہنچا ہوں اور حال احوال بارے بات ہو رہی ہو گی.
مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ میرا جس دین سے تعلق ہے اس میں پردہ ڈالنے کا حکم ہے ، میں نے حریم شاہ کو ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اپنی نسب کو دیکھیں آپ پاکستان کی بیٹی ہو ایسا کام نہ کرو، شرم و حیا سے کام لو، یہ باتیں میں نے کی تھیں.
مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کو نہیں جانتا تھا کچھ خواتین نے تصویر بنائی تا ہم 7 دسمبر تک حریم شاہ خبروں میں ان تھیں اور حریم شاہ کے حوالہ سے پاکستانی میڈیا میں خبریں چل چکی تھی کیونکہ 23 اکتوبر کو حریم شاہ وزارت خارجہ کے آفس گئی تھیں جس کا میڈیا میں خوب شور ہوا تھا اور انکوائری کا بھی کہا گیا تھا ،حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی سے ملاقات ماہ دسمبر میں ہوئی تو ایسا تو نہیں کہ مفتی صاحب حریم شاہ کو پہچانتے نہ ہوں.
واضح رہے کہ حریم شاہ کی پاکستان کے مختلف سیاستدانوں کے ساتھ ملاقاتیں تو ہیں لیکن حریم شاہ نے اب تک جو تصاویر وائرل کی ہیں وہ صرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ بنوائی جانے والی تصاویر وائرل کی ہیں، حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے لے کر جہانگیر ترین، فواد چوھدری، فیاض الحسن چوہان، شاہ محمود قریشی، گورنر پنجاب سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ تصویریں سامنے آچکی ہیں.
حریم شاہ چند روز سے خبروں میں ہیں اور انہوں نے آڈیو ویڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، وہ دبئی میں تھی تا ہم تین دن قبل اپنی دوست صندل خٹک کے ہمراہ پاکستان پہنچی، اب وزیراعظم نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ یہ کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں،.
حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی
غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے

Post a Comment

0 Comments