لاہور:ہاں میں مسلمان ہوچکی ہوں،امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ نے تلاوت کلام پاک کرکےاعلانیہ اظہارکردیا ،دوسری طرف امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
گلوکارہ جینیفر گروٹ نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے اندازمیں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔تجوید کے ساتھ جینیفر گراؤٹ مشہورامریکی گلوکارہ نے دو ویڈیوزریکارڈ کیں اور انہیں اپنے نجی ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ لاکھوں لوگوں نے ان ویڈیوز کو پسند کیا۔
یادرہےکہ اس سے قبل بھی جینیفر گروٹ نے آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحرزدہ رہ گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے جینیفر کے آیت الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔
0 Comments