Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

صلاح الدین پر پولیس نے بالکل بھی تشدد نہیں کیا


صلاح الدین پر پولیس نے بالکل بھی تشدد نہیں کیا۔بس وہ پانی مانگتا رہا پولیس والے کہتے رہے کہ انسان بنو وہ کہتا رہا کہ میں کتا ہوں شاید اس کا خیال تھا کتا بننے سے ان لوگوں کو اس پر رحم آ جائے گا۔ لیکن کہاں جی رحم نام کی کوئی چیز ان کی ڈکشنری میں ہے ہی نہیں۔ بس دروازے پر لکھا ہے نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے۔ اور عمل الٹ ہے۔ نفرت جرم سے ہے پتہ نہیں کیسی نفرت ہے کہ جرم پھلتا پھولتا جا رہا ہے بلکہ قانون سے زیادہ طاقتور ہو گیا ہے اور انسان سے نفرت نہیں ہے لیکن کیا کریں جرم چونکہ انسان کرتا ہے لہزا انسان کو مارنے کے لئے انسانیت بالکل نہیں چاہئے۔بس جس پر تشدد کرنا ہو اس کا انسان ہونا کافی ہے۔

Post a Comment

0 Comments