راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس اچانک معطل کر دی گئی
اسلام آباد، راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)میٹرو بس اور سٹیشن میں دہشتگردوں کے داخلے کی اطلاعات، جڑواں شہروں میں میٹرو بسیں اور سٹیشن شہریوں اور سٹاف سے خالی کروا لئے گئے، سروس معطل۔ تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں فوری طور پر میٹرو بس سروس کو معطل کر کے شہریوں اور سٹاف کو میٹرو بسیں اور سٹیشن چھوڑ دینے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
0 Comments