Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Talbina Benefits

 

تلبینہ کے فواید

Benefits of Talbina

Talbina kya hai

جو تلبینہ کا بنیادی جزو ہے.  گھاس کے خاندان  کا ایک رکن ہے اور حل پذیر اور غیر حل پذیر  ریشہوں کا ایک بہترین ذریعہ ہے. اس وجہ سے دیگر اناج کے مقابلے میں یہ بہت مفید ہے جیسے گندم کیونکہ اس میں بیٹا-گلوکوز کی کثرت ہوتی ہے. بیٹا گلوکوز β-D-glucose polysaccharide گروپ پر مشتمل ہے جس میں جسم کی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے.

اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بہترہن ناشتہ قرار دیا ہے۔حدیث نبوی

Talbina Hadith


جو میں پاءی جانے والی معدنیات

Jo ke fayde

اس کے علاوہ جو میں بہت ساری معدنیات وٹامنز وغیرہ موجود ہوتے ہیں جیسا کہ آءرن، زنک،وٹامن بی، فاسفورس کاپر اور کرومیم کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔اس کے علاوہ جو میں انٹی آکسیڈینٹ بھی موجود ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز جو جلد کے کینسر اور دل
کی بیماریوں کا باعث ہوتے ہیں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تلبینہ کا بیماری کے خلاف مدافعتی کو سپورٹ کرنا

آخر کا جدید تحقیق نے بھی یہ ثابت کیا کے کہ جو کا تلبینہ میں استعمال تمام اناجوں میں سب سے ذیادہ فاءدہ مند  ہے بلکہ یہ بات چودہ سو سال پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتا دی تھی۔ جو کہ بہت ساری تحقیق اور تجربوں کے بعد بہت ساری بیماریوں مثلا شوگر ،آنتوں کے کینسر، قبض اور دل کی بیماریوں میں موثر پایا گیا ہے۔

تلبینہ کا قبض میں استعمال

تلبینہ جو سے بنایا جاتا ہے جس میں چھلکہ موجود ہوتا ہے جو کہ غذائی فائبر کا بہترین زریعہ ہے۔ فائبر کا استعمال آنتوں کی تحریک جو کہ قبض سے بچاتی ہے کا ذریعہ ہے۔ چھلکہ پاخانے کے نظام کو صحیح کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے خوراک میں فائبر کی کمی قبض کا باعث بنتی ہے
تلبینہ جو سے بنایا جاتا ہے جس میں چھلکہ موجود ہوتا ہے جو کہ غذائی فائبر کا بہترین زریعہ ہے۔ فائبر کا استعمال آنتوں کی تحریک جو کہ قبض سے بچاتی ہے کا ذریعہ ہے۔ چھلکہ پاخانے کے نظام کو صحیح کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے خوراک میں فائبر کی کمی قبض کو باعث بنتی ہے۔
تلبینہ جو پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ پانی اور چربی کو جذب کرنے کے ساتھ پاخانہ کو نرم کرتا ہے جس کی وجہ سے پاخانہ آسانی کے ساتھ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹرز روزانہ 20سے 35 گرام تلبینہ استعمال کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔DIVERTICULITIS یعنی بڑی آنت کی دیوار کا ورم بیماریوں میں سے ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو بہت ذئادہ متائثر کرتی ہے تلبینہ نہ صرف اس بیماری کے ہونے سے بچاتا بلکہ اگر یہ بیماری ہو جائے تو اس کا علاج بھی اس تلبینہ سے کیا جا سکتا ہے۔
خانہ کو نرم کرتا ہے جس کی وجہ سے پاخانہ آسانی کے ساتھ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹرز روزانہ 20سے 35 گرام تلبینہ استعمال کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔DIVERTICULITIS یعنی بڑی آنت کی دیوار کا ورم بیماریوں میں سے ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو بہت ذئادہ متائثر کرتی ہے تلبینہ نہ صرف اس بیماری کے ہونے سے بچاتا بلکہ اگر یہ بیماری ہو جائے تو اس کا علاج بھی اس تلبینہ سے کیا جا سکتا ہے۔۔

تلبینہ کے ذریعے دل کی بیماریوں سے بچاؤ

تلبینہ میں NIACIN،A B Vitamin موجود ہوتا ہے جو دل کی بیماریوں خاص طور پرATHEROSCLEROSIS سے بچاتا ہے۔
تلبینہ میں بہت سارے حفاظتی عناصر موجود ہوتے ہیں دل کی بیماری کے خطرات کے سامنے ڈھال کا کام دیتے ہیں۔
NIACIN کا استعمال نہ صرف کولیسٹرول اور چربی جو کہ خون کہ نالیوں کی بندش کا باعث بنتی ہیں کو آہستہ آہستہ کم کرتا ہے بلکہ اگر خوراک میں NIACINموجود ہو تو خون کے جمنے کا عمل جو کہ پلیٹلیٹس کے جمع ہونے سے ہوتا ہے بھی کم ہوتا جاتا جس سے خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ جو کے ایک کپ 14.2% NIACIN موجود ہوتا ہے جو روزانہ کے لئے ایک کافی خوراک ہے۔

دل کی بیماری میں آپﷺ کا مریض کو تلبینہ کے استعمال کا مشورہ

حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ جب ان کی کوئی رشتہ دار خاتون فوت ہو جاتی اور خواتین اکٹھی ہوتی اور پھرافسردہ لوٹ جاتیں صرف ان کی رشتہ دار اور قریبی خواتین رہ جاتیں تو وہ حکم دیتیں کہ ثرید تیار کیا جائے (ثرید ایک ڈش تھی جو روٹی اور دودھ سے تیار کی جاتی تھی)اور اس میں تلبینہ ڈال دیا جائے پھر عائشہؓ عوررتوں سے فرماتی اسے کھاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا
تلبینہ دل کے بوجھ کو اتارتا ہے اور غم کو دور کرتا ہے۔بخاری5058-
تلبینہ خوراک کا بہترین مجموعہ ہے اس کا استعمال نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ روحانی طور پر بھی فائدہ دیتا ہے۔بہت سارے مواقع پر آپﷺ نے تلبینہ کے استعمال کا مشورہ دیا خاص طور پر غم اور پریشانی میں۔یہ ایسے اجزا ء سے تیار کیا جاتا ہے جو دل اور دماغ کو آرام دیتا ہے بلکہ کسی قریبی کی وفات کی وجہ سے پیدا ہونے واے غم کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ایک موقع پر حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ انھوں نے رسول اللہ سے سنا
تلبینہ مریض کے دل کو سکون دیتا ہے اور اس کی غم اور پریشانیوں کو ختم کرتا ہے۔بخاری5325-

شوگر میں تلبینہ کا استعمال

ٹائپ 2 شوگر میں تلبینہ کا استعمال جئی(جس کے استعمال کی شوگر کے مرض میں سفارش کی جاتی ہے جو گلوکوز اور انسولین لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے) کے مقابلے میں بہت ذیا دہ فائدہ مند ہے۔BELTSVILLE کی DIET AND HUMAN PERFORMANCE لیبارٹری میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو جئی کا مقابلے میں 4 گنا ذیادہ حل پذیر فائبر موجود ہے۔جو میں میگنیشیم ہوتاہے
ہے جو 300 سے ذیادہ خامروں (Enzymes) میں شریک عنصر کے طور پر کام کرتا ہے۔یہ خامرے اور ان کے علاوہ وہ خامرے جو جسم میں گلوکوز اور انسولین کا اخراج کرتے ہیں ٹائپ ٹو شوگر بچاتے ہیں۔

تلبینہ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

Talbina Recpie

تلبینہ جو کے آٹے اور تھوڑا سا شہد ملا کر تیا رکیا جاتا ہے۔تلبینہ کا ناشتہ تیار کرنے کے لیے 1-2 کھانے کے چمچ جو کا آٹا ڈیڑھ کپ دودھ میں ملا کر اچھی طرح مکس کریں اس کے بعد اس کو ہلکی آنچ پر 10سے 15منٹ پکائیں۔ اس شورباکو سوپ وغیرہ میں سوپ کو دبیز کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ناشتے میں استعمال کرنے کے لئے شہد یا براؤن شوگر تلبینہ کو میٹھا کرنے کے لئے ڈالی جاسکتی ہے

Post a Comment

0 Comments