Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، عید کے دوسرے روز 30 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، عید کے دوسرے روز کرونا سے 30 اموات ہوئی ہیں، مریضوں کی تعداد 58 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے

پاکستان میں‌ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 57 ہزار 704 ہو گئی ہے جبکہ 1197 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 30 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں مہلک وبا سے مزید 1356افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے متاثرہ 18ہزار 314مریض صحتیاب ہوگئے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 22ہزار 934ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں 1728، گلگت میں 630اور آزاد کشمیر میں 211 مریض ہیں، خیبر پختونخوا میں 8080، بلوچستان میں 3468 اور پنجاب میں 20ہزار 654 مریض ہیں۔

پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 4لاکھ 90ہزار 908کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عیدالفطر کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کیساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلے گی۔



Post a Comment

0 Comments