Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

فواد چوہدری نے ایک اور مشہورسینئر صحافی کو تھپڑ دے مارا




فواد چوہدری نے ایک اور مشہورسینئر صحافی کو تھپڑ دے مارا، جان کر صحافتی برادری میں غصے کی لہر دوڑ گئی



جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دبے لفظوں میں ایسے واقع کی تصدیق کر دی ہے اور فواد چوہدری کو ’’ وزارت تھپڑیات‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ اخلاقیات بھی ہونی چاہیے، ہماری سیاست میں یہ کون سی روایت نے جنم لے لیاہے۔فواد چوہدری نے فیصل آباد میں ایک تقریب کے دوران صحافی سمیع ابراہیم کو بھی تھپڑ دے مارا تھا جس کے بعد یہ معاملہ کافی دیر تک سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر زیر بحث رہا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب اکاونٹ پر 22 منٹ کا کلپ شیئر کیا جس ان کے ساتھ صحافی رائے ثاقب کھرل بھی موجود تھ۔ اس ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس مبینہ طور پر فواد چوہدری کی اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز موجود ہیں۔اس معاملے کے بعد فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کی لفاظی بتار ہی تھی کہ وہ کافی غصے میں ہیں۔اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ’’ بعض دو ٹکے کے نام نہاد صحافی نے اپنا یو ٹیوب چینل ہٹ کروانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزراء اور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں کیونکہ کسی نے کچھ کہنا تو ہے نہیں ، ان کو ہٹس مل جائیں گی، ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہوتی ہے اور نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں۔‘‘فواد چوہدری کی جانب سے مبشر لقمان کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے جانے کی افواہ تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہے اور لوگ اسے ری ٹویٹ کر تے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، محمد سلیم خان مینگل نامی صارف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ لاہور میں فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو بھی تھپڑ مار دیا ہے ، اور یہ واقعہ محسن لغاری کے بیٹے کی شادی میں پیش آیا ہے۔‘‘

Post a Comment

0 Comments