لاہور : معروف اینکر ، تجزیہ نگار اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ 30 اگست بروز جمعہ دوپہر پونے 12 بجے چیرئ کراسنگ پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے کشمیری مسملمانوں سے اپنی وفا اور محبت کا بھرپور مظاہر ہ کریں گے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے معروف اینکر مبشر لقمان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اور ان کی تمام صحافی برادری دیگر ہم وطنو کے ساتھ مل کر چیئر کراسنگ کے مقام پر کشمیریوں سے وفاشعاری کا بھرم بھرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جائے گا
مبشر لقمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے قومی ترانہ بھی پڑا جائے گا ، معروف اینکر مبشر لقمان نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ اس دن وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کہا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ اپنے کشمیری شہداء کے لیے اپنے رب سے دعا گو بھی ہوںگے
کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کے قاتل بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا بناکر اسے پھانسی دے کر یہ پیغام دیں گے کہ اگر وہ کشمیریوں پر مظالم کرنےسے باز نہ آیا تو پھر اس کو ایسے ہی سرعام پھانسی کے پھندے پر لٹکا کر کشمیریوں کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا،
اپنے ویڈیو پیغام میں مبشر لقمان نے کہا ہے کہ چیئری کراسنگ کے مقام پر تمام صحافتی تنظیمیں ، پی ایف یو جے ، لاہور پریس کلب ، امپرا ، ایمرا سب مل کر بھارتی وزیراعظم مودی کے پتلے کو پھانسی دے کر یہ پیغام دیں گے کہ کشمیریوں پر مظالم کرنے والوں کا یہی حال کریں گے ، انہوں نے اپیل بھی اور امید بھی کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ وہاں پہنچ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں اور بھارت کے لیے اپنا پیغام بھی پہنچائیں جس کی اب بہت ضرورت ہے
0 Comments