رمضان المبارک 2019
Ramadan 2019
آج سے چند دنوں بعد رمضان المبارک آنے والا ہے۔ رمضان المبارک ایک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس مہینے کی خاصیت یہ ہے کہ اس مہینے میں تمام دنیا کے مسلمان اللہ کے حکم کے مطابق روزہ رکھتے ہیں۔ روزے کا حکم قرآن پاک میں کچھ اس طرح سے کیا گیا ہے فرمایا:
ترجمہ: اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گیے ہیں جیسا کہ تم سے پہلی امتوں پر فرض کیے گیے تھے تا کہ تم پرہیز گار بنو۔
Ramadan Meaning
رمضان کے لفظی معنی جلانے کے ہیں۔ یعنی اس ماہ میں مسلمان اللہ کی اطاعت میں روزے رکھتے اور نیک اعمال کرتے ہیں تو اللہ تعالی اس کے بدلے میں مسلمانوں کےگنا ہوں کو جلا دیتے ہیں۔
What is Ramadan Fasting
رمضان کے روزے کا مطلب یہ ہے فجر کی آزان سے پہلے کھانا پینا بند کر دینا اور غروب آفتاب تک اس کو جاری رکھنا روزہ کہلاتا ہے۔
لیکن روزہ کا مطلب صرف کھانا پینا بند کرنا نہیں بلکہ ہر وہ حلال کام جو عام دنوں میں حلال ہوتے ہیں ان کاموں سے بھی رکنا ہوتا ہے۔ جیسا کہ بیوی سے ہم بستری جو کہ ایک حلال کام ہے لیکن رمضان میں روزہ کی حالت میں اس کام سے منع فرمایا گیاہے۔ رمضان میں حلال کاموں سے روکنے کا مقصد یہ ہے کہ بندہ اگر رمضان میں اللہ کے حکم سے حلال چیزوں سے رک جاے اور اس کے دل میں اللہ کا خوف پیدا ہو جاے اور وہ باقی گیارہ ماہ اللہ کے حرام کیے ہوے کاموں سے بھی رک جاے گا۔ بعض لوگ رمضان میں کھانا پینا چھوڑ دینے کو ہی روزہ سمجھتے ہیں اور جھوٹ ، دھوکہ بازی، غیبت وغیرہ کرتے رہتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے
"یعنی جو شخص روزہ میں جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے۔"
Why is Ramadan Celebrated
رمضان کا اہتمام اس لیے کیا جاتا ہے کیوں کہ اس مہینے کو اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس مہینے میں شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔ اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں تا کہ مسلمان یکسویی سے اللہ کی عبادت کریں اور اپنے اصل ٹارگیٹ یعنی اللہ کی خوشنودی اور جنت کا حاصل کر لیں۔
History of Ramadan
رمضان کے روزے دوسری امتوں پر بھی فرض تھے لیکن مختلف شکلوں میں تھے اسلام نے رمضان کے پورے مہینے کے روزے رکھنے کا حکم دیا ہے۔
Facts of Ramadan
رمضان اسلامی مہینوں میں نواں مہینہ ہے۔
اس ماہ میں مسلمان فجر کی آزان سے پہلے سے لے کر مغرب کی آزان تک کھانا پینا اور جماع سے اجتناب کرتے ہیں۔
اس ماہ کے 29 یا 30 دن ہوتے ہیں اور ان دنوں کو تعین چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔
رمضان مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے۔
دن کے اوقات میں کھانے یا پینے یا بیوی سے جماع کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کا کفارہ ہوتاہے۔
Ramadan Rules
رمضان کے 2 اہم اصول ہیں سب سے پہلا یہ کہ روزہ رکھنے سے پہلے روزہ کی نیت ہونا ضروری ہے۔
دوسرا اہم اصول ہے کہ ان چیزوں سے بچنا جو روزہ کو توڑ دینے والی ہیں۔
روزہ کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے۔
کھانے پینے سے
جماع کرنے سے
کن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا
روزہ کی شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے فقہاء نے ایک عمومی اصول لکھا ہے کہ وضو جسم سے کوئی چیز خارج ہونے سے ٹوٹتاہے اور روزہ جسم میں کوئی چیز داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے۔ یعنی انسان کوئی چیز جان بوجھ کر کھا پی لے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ لیکن اگر کوئی شخص بھول کر کھا پی لے تو اس کا روزہ
علیٰ حالہٖ باقی رہے گا۔ اور کسی قسم کا نقص اس کے روزہ میں واقع نہیں ہوگا۔ اس بارہ میں آنحضرتﷺ کا ارشاد ہے:اگرکوئی شخص بھول کر روزہ میں کھا پی لے تو اس سے اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔ وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اس کو اللہ تعالیٰ کھلا پلا رہا ہے۔( بخاری کتاب الصوم۔ باب الصائم اذا اکل او شرب نا سیا)
حضرت ابن عباسؓ روزہ دار کو یہ رعایت بھی دیتے ہیں کہ اگر ہنڈیا کا ذائقہ نمک مرچ وغیرہ چکھ کر تھوک دے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
رمضان میں کیا کھانا چاہیے؟
Ramadan Food
مسلمانوں کی اکثریت رمضان افطار کے وقت کھانے پینے میں بد احتیاطی کرتی ہے جس سے بجاے روزہ کے فواید حاصل ہونے کے نقصان ہوتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق اگر کویی انسان کینسر سے بچنا چاہتا ہے تو اس کو پورے سال میں کم از کم ایک مہنہ جسم کو بھوک دینی چاہیے اور مسلمانوں کو یہ سہولت روزہ کی صورت میں میسر ہے۔ رمضان میں خوراک کو بیلنس رکھنا چاہیے تا کہ جو فواید متوقع ہیں وہ حاصل ہو سکیں البتہ پھل وغیرہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ فوڈ سپلیمنٹ(Food Supplements) کا استعمال کمزوری پر قابو پانے کے لیے بہت ضروری ہے۔
How long is Ramadan
رمضان کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
0 Comments