سٹیفن آر کوے ایک امریکی مصنف تھے انھوں نے کامیابی پر بہت ساری کتابیں ان کی ایک بیسٹ سیلنگ کتاب” پُر اثر لوگوں کی سات عادات” ہے۔ اس کتاب میں وہ لکھتے ہیں کہ انسان چار چیزوں کا مجموعہ ہے اور ان چاروں چیزوں کو
خوراک کی ضرورت ہوتی اگر کسی حصے کو خوراک نہ دی جاۓ تو وہ حصہ ڈیڈ ہو جاتا ہے۔
خوراک کی ضرورت ہوتی اگر کسی حصے کو خوراک نہ دی جاۓ تو وہ حصہ ڈیڈ ہو جاتا ہے۔
جسم کو خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اگر جسم کو خوراک نہ دی جاۓ تو جسم کمزور ہو کر ختم ہو جاۓ گا۔
2۔ روح
روح کی خوراک اپنے خالق کے ساتھ تعلق ہے اگر روح کا تعلق خالق کے ساتھ نہ رہے تو روح مردہ ہو جاتی ہے۔
3۔ دماغ
دماغ کی خوراک علم ہے اگر علم حاصل کرنا چھوڑ دیا جاۓ تو دماغ مردہ ہو جاتا ہے۔ اب اگر صورتحال کا جائزہ لیا جاۓ تو اکثریت صرف سکول کے زمانے میں علم حاصل کرتے ہیں سکول کالج یو یونیورسٹی سے نکلنے کے بعد کبھی کتاب کا مطالعہ نہیں کرتے اسی لیۓ دماغی طور پر اکثریت مردہ ہو چکی ہوتی ہے۔
4۔ دل
چوتھا حصہ دل ہے اور دل کی خوراک محبت ہے۔ہر کسی کے لیۓ محبت اپنے دل میں رکھنا کسی کے لیۓ دل میں نفرت نہیں ہونی چاہیۓ ۔
اس مکمل انسان کے ماڈل کے مطابق اگر اپنے آپکو بنانے کی کوشش کی جاۓ تو ایسا انسان بنا جا سکتا ہےجو اللہ تعالٰی کو مطلوب ہے۔
0 Comments